اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نواز شریف کی واپسی پر قانونی سٹیٹس کے مطابق عمل کرینگے: محسن نقوی

13 Sep 2023
13 Sep 2023

(ویب ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی واپسی پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سابق وزیراعظم شہباز شریف نے بیان میں کہا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس پہنچیں گے اور ان کا وطن واپسی پر فقید المثال استقبال کیا جائے گا۔

نواز شریف کو لاہور میں استقبالیہ دیا جائے گا اورملک کے مختلف علاقوں میں ان کیلئے ریلیوں کا انعقاد کیا جائےگا۔

صحافی نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے سوال کیا کہ نوازشریف کی وطن واپسی پر کیا ان کو گرفتار کریں گے؟ محسن نقوی  نے جواب دیا کہ جو قانونی سٹیٹس ہوگا اس کے مطابق عمل کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے