اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نگران وزیراعلی جنوبی پنجاب کا دورہ کرنے کے بعد واپس لاہور پہنچ گئے

12 Sep 2023
12 Sep 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی مسلسل 23 گھنٹے جنوبی پنجاب کا دورہ کرنے کے بعد واپس لاہور پہنچ گئے۔

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے پنجاب کی تمام نگران کابینہ سمیت تمام افسران کے ہمراہ دورہ کیا۔ محسن نقوی نے کابینہ کے ہمراہ ملتان، مظفر گڑھ کے 8 سرکاری ہسپتالوں، 2 تھانوں، دربار اور سڑکوں کی تعمیر و مرمت سمیت میگا پراجیکٹ کے بھی دورے کئے۔ نگران وزیراعلی پنجاب نے بغیر پروٹوکول عوامی مسائل بھی سنے اور فوری ایکشن بھی لیا گیا۔ ملتان میں پہلی بار کابینہ کا اجلاس بھی ہوا۔ دورہ کے تمام اخراجات نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے اپنی جیب سے ادا کئے۔ عوامی مسائل کے حل کے لئے مسلسل کام کرنے پر جنوبی پنجاب کی عوام نے محسن رضا نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

ہسپتالوں میں ادویات کی عدم فراہمی، جگہ جگہ گندگی، ٹیسٹ فری نہ ہونے پر نگران وزیراعلی محسن نقوی برہم ہوئے۔ 1 ایم ایس سمیت 2 افراد معطل، 17 افسران و ملازمین کے خلاف انکوائری کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی ہر صورت ممکن بنائی جائے گی، پنجاب کے تمام ترقیاتی کاموں میں کسی صورت کرپشن قبول نہ ہو گی، پنجاب کے تمام ترقیاتی کاموں میں ہر گز غیر معیاری میٹریل استعمال نہ ہو گا، ایسا کرنے پر سخت ایکشن ہو گا، پنجاب کے تمام ترقیاتی کاموں کی تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے