اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا آئینی فرض ہے : شہباز شریف

12 Sep 2023
12 Sep 2023

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا آئینی فرض ہے، اپنے قائد کا لاہور میں استقبال کروں گا۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف نے ملک میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، 2018ء کا جھرلو الیکشن نہ ہوتا تو آج پاکستان ترقی کے میدان میں بہت آگے ہوتا۔

شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو لاہور پہنچیں گے، پورا پاکستان نوازشریف کی واپسی کا منتظر ہے، نواز شریف کی واپسی کے بعد دوبارہ ترقی کا سفر شروع ہو گا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ نوازشریف اقتدار سے محروم نہیں ہوئے، عوام ترقی و خوشحالی سے محروم کر دیئے گئے، ترقی کا تسلسل 2018ء کے جھرلو الیکشن سے توڑا گیا، نوازشریف کو سازش کے تحت اقتدار سے محروم کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا، نوازشریف کو ایٹمی دھماکے نہ کرنے پر 5 ارب ڈالر کی آفر کی گئی، نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کر کے کہا پہلے پاکستان کا مفاد ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ نئی مردم شماری کے تحت الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری ادا کرے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا جائے گا۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے کہا کہ رانا مقبول احمد کی وفات کا سن کر بہت افسوس ہوا، رانا مقبول احمد ہمارے دیرینہ ساتھی تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے