اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محسن نقوی کا نشتر ہسپتال ملتان کا دورہ، مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دیے

12 Sep 2023
12 Sep 2023

(ویب ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کابینہ ارکان کے ہمراہ رات گئے نشتر ہسپتال ملتان کا دورہ کیا، مریضوں اور تیمارداروں نے سہولیات کے فقدان پر شکایات کے انبار لگا دیئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ہسپتال کی مختلف وارڈز کا دورہ کیا، کئی وارڈز میں اے سی بند ہونے اور پارکنگ میں اوور چارجنگ کی شکایات پر نگران وزیر اعلی نے شدید برہمی کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ نے ایم ایس کی سرزنش کرتے ہوئے ایم ایس کو فوری طور پر تبدیل کر دیا۔

محسن نقوی نے  ٹیسٹ باہر سے کروانے کی شکایات اور مریضوں سے غلط بیانی پر لیب انچارج کے خلاف کارروائی اور پارکنگ میں اوور چارجنگ پر ٹھیکیدار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا، وزیر اعلی محسن نقوی نے ایمرجنسی، لیبارٹری، سرجیکل، نیورو، میڈیکل، فارمیسی، آئی وارڈ اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا اور مریضوں و تیمارداروں سے ملاقات کی۔

انہوں نے علاج معالجہ کی سہولتوں کے بارے مریضوں سے استفسار کیا، مریضوں اور تیمارداروں نے وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو طبی سہولتوں کے فقدان کے بارے میں شکایات کیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اس ہسپتال کی صورتحال میں بہتری نہیں آئی، ادویات کا نہ ملنا اور ٹیسٹ باہر سے کرانے کا کوئی جواز نہیں، ہسپتالوں کو بہتر بنانے کے لئے دورے کرتا رہوں گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے