اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ایشیا کپ افتتاحی تقریب،آئمہ بیگ کی پرفارمنس شائقین کو پسند نہ آئی، سوشل میڈیا پر ٹرولنگ

01 Sep 2023
01 Sep 2023

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ایشیا کپ کے افتتاحی پروگرام میں گانا گانے پر آئمہ بیگ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔

گلوکارہ آئمہ بیگ ہمیشہ پی سی بی ایونٹس کا حصہ بنتی ہیں۔ اس بار پھر آئمہ بیگ کو آئی سی سی ایشیا کپ کے افتتاحی پروگرام میں گانا گانے کے لیے منتخب کیا گیا۔ آئمہ بیگ اور ایک نیپالی گلوکارہ نے افتتاحی پروگرام کا سٹیج کو سنبھالا اورآئمہ بیگ نے ایک گانا گایا۔

مداحوں کو آئمہ بیگ کا گانا، ڈریسنگ اور پرفارمنس پسند نہ آئی۔ انہوں نے پی سی بی کے تمام ایونٹس میں ان کی پرفارمنس پرسوال اٹھائے کیونکہ گلوکارہ نے پی ایس ایل کی متعدد تقریبات کا آغاز بھی کیا ہے۔

شائقین کا کہنا تھا کہ وہ اس بات سے بے خبر ہیں کہ آئمہ بیگ کی پرفارمنس کے باوجود پی سی بی ہمیشہ گلوکارہ کو تمام انٹرنیشنل ایونٹس میں کیوں مدعو کرتا ہے۔

بہت سے مداحوں کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی گلوکار ہمیشہ اپنی ثقافت کی نمائندگی کرتے ہیں لیکن آئمہ بیگ مغربی لباس میں آئیں۔

شائقین کا کہنا تھا کہ پی سی بی ایونٹس کروانے کا کیا طریقہ ہے کیونکہ پاکستان میں بہت سے شاندار گلوکار ہیں جنہیں کبھی حکومت کی طرف سے مدعو نہیں کیا جاتا۔

کچھ مداحوں نے آئمہ بیگ کو ٹرول کیا اور لکھا شاید وہ مفت میں پی سی بی ایونٹس میں شرکت کرتی ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے