اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ڈپریشن سے چھٹکارا پانے کیلئے سوشل میڈیا کم استعمال کریں: صحیفہ جبار

31 Aug 2023
31 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار نے کہا ہے کہ اگر آپ ڈپریشن سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں تو سوشل میڈیا کا کم سے کم استعمال کریں۔

نامور ماڈل نے نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے فنی کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

صحیفہ کا کہنا تھا کہ ماضی کی بات کریں تو ہمارے والدین کو ڈپریشن کے بارے میں زیادہ آگاہی نہیں تھی کیونکہ ان کے زمانے میں ڈپریشن کے بہت کم کیسز تھے، آج کی اگر بات کریں تو ہر دوسرا نوجوان شخص ڈپریشن میں مبتلا ہے،  پاکستان میں ہر شخص بنیادی سہولتیں پوری کرنے کی کوشش میں مصروف ہے اور وہ اس سے آگے نہیں بڑھ رہا۔

اداکارہ نے اپنے فنی کیریئر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اداکاری اس لیے چھوڑی کہ معیاری سکرپٹس نہیں آرہے تھے،میرے پاس جس معیار کی اسکرپٹس آرہی تھیں انہیں دیکھ کر لگا کہ مجھے ایسے ڈرامے نہیں کرنے چاہئیں، 3 سال ہوگئے ہیں ابھی تک کوئی ایسا اسکرپٹ نہیں آیا جس پر اداکاری کرنے کو دل چاہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے