اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

نور بخاری نے ماہرہ خان کو ذہنی دباؤ سے چھٹکارے کا طریقہ بتا دیا

01 Sep 2023
01 Sep 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے سپر سٹار ماہرہ خان کو ذہنی دباؤ سے چھٹکارا پانے کا طریقہ بتا دیا۔

گزشتہ دنوں ماہرہ خان کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا جس میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم رئیس کی ریلیز کے بعد ان پر پاکستان اور بھارت دونوں اطراف کے عوام کا پریشر تھا جس کے باعث وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئیں، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عرصہ چھ سال سے وہ ذہنی دباؤ سے چھٹکارے کی اداویات لے رہی ہیں۔

ماہرہ کے مذکورہ انٹرویو کے ویڈیو کلپ پر نور بخاری نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' اپنے رب کی طرف لوٹ جائیں، جب انسان اللہ سے دور ہوجاتا ہے تو اس کی کیفیت ایسی ہی ہوجاتی ہے۔

نور بخاری کا مزید کہنا تھا کہ  اس وقت انسان کو اپنے رب کے بلاوے کو قبول کرنا چاہئے اور اپنا راستہ تبدیل کرلینا چاہئے، اللہ آپ کی تکلیف میں کمی کرے۔'

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے