اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکار جاوید شیخ بھی بجلی بلوں میں اضافے پر تشویش کا شکار

31 Aug 2023
31 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار جاوید شیخ بھی بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے پر پریشانی کا شکار ہو گئے۔

اداکار جاوید شیخ نے نجی ٹی وی شو کے مارننگ شو میں بجلی کے بلوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بلوں میں بے تحاشا اضافے نے سب کو پریشان کر کے رکھ دیا ہے، نگران حکومت کی بات کوئی نہیں سن رہا، آئی ایم ایف کہہ رہا ہے کہ بجلی کے بل دینے پڑیں گے۔

جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ میں حیران ہوتا ہوں کہ متوسط طبقہ اس تنخواہ میں کیسے گزارا کرتے ہوں گے اور بجلی کا بل کیسے ادا کرتے ہوں گے؟ اس وقت جو پاکستان میں صورتحال ہے، یہ بڑا المیہ ہے۔

میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ کو اس بار کتنا بل آیا؟ جس پر اداکار نے بتایا کہ انہیں اس ماہ ڈیڑھ لاکھ روپے بجلی کا بل آیا جو  گزشتہ ماہ سے کافی زیادہ ہے۔

سینئر اداکار کا مزید کہنا تھا کہ جو صاحب حیثیت ہیں انکے لیے بھی پریشانیاں ہیں، ہم کسی نہ کسی طریقے سے گزارا کرلیتے ہیں لیکن اصل پریشانی ان لوگوں کیلئے جو تنخواہ دار ہیں، 30 سے 40 ہزار کی تنخواہ پر کام کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے