اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بجلی بلوں کے ٹیکسیشن میں کمی آئی ایم ایف کو اعتماد میں لئے بغیر نہیں کی جاسکتی: ذرائع

29 Aug 2023
29 Aug 2023

(لاہور نیوز) وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں میں ممکنہ ریلیف پر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی کے بلوں میں ٹیکسیشن میں کمی آئی ایم ایف کو اعتماد میں لئے بنا نہیں کی جا سکتی اور بلوں میں ٹیکسیشن میں کمی کی تو آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس اور ٹیکسیشن کیلئے آئی ایم ایف سے معاہدہ طے ہوا ہے جس کے تحت سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کو بجلی بلوں میں ریلیف نہیں دیا جا سکتا، دسمبر تک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4.37 روپے مزید فی یونٹ مہنگا ہوگا جس کے بعد سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 122 ارب وصول کئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق بجلی کے نرخوں میں ریلیف کے فیصلے پر آئی ایم ایف کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ سکوک بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ آئی ایم ایف اقتصادی جائزہ مکمل ہونے پر کیا جائے گا، انٹرنیشنل سکوک بانڈز کے اجراء کو ستمبر میں جاری کرنے کا پلان مؤخرکر دیا گیا ہے اس لئے رواں مالی سال کے دوران 2 ارب ڈالر کے سکوک بانڈ جاری کئے جائیں گے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ دوسرا اقتصادی جائزہ ستمبر کے آخر میں شروع ہوگا، آئی ایم ایف اقتصادی جائزہ مکمل ہونے پر سکوک کے اجرا سے اچھی قیمت مل سکتی ہے اور نومبر میں سکوک بانڈ کے اجرا سے پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہوسکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے