اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مہنگی بجلی، گیس کی قلت: ٹیکسٹائل سیکٹر تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا

29 Aug 2023
29 Aug 2023

(ویب ڈیسک) مہنگی انرجی ایکسپورٹ کو نگلنے لگی ۔ گذشتہ ماہ ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں مزید 16 کروڑ ڈالرزکی کمی ہوئی ۔

ایک طرف مہنگی بجلی،دوسری طرف گیس کی قلت، خاص طور پر فیصل آباد ٹیکسٹائل سیکٹرتباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔ گذشتہ ماہ ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں مزید 16کروڑ ڈالرز کی کمی سے انڈسٹری بحران کے باعث لاکھوں مزدور بے روزگار ہوگئے ہیں۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق جولائی 2022 میں ملکی ایکسپورٹ 1 ارب 48 کروڑ ڈالرز کی تھیں جبکہ رواں سال جولائی میں صرف 1 ارب 31 کروڑ ڈالرز کی ایکسپورٹ رہی، روئی 50 ، دھاگے میں 33 فیصد جبکہ کاٹن کلاتھ کی برآمد میں 22 فیصد سے زائد کی کمی آئی ،آرڈرز نے ملنے پر فیصل آباد میں بیشتر یونٹس بند ہوگئے ہیں۔

چیئرمین پی ایچ ایم اے خواجہ امجد کا کہنا ہے کہ 70 روپے کے حساب سے بجلی بل آرہا ،گیس کا ریٹ بھی اس کے پاس ہے، بیرون ملک کسٹمرکے پاس بہت سے آپشن ہیں جو مقابلے کے ممالک ہیں وہاں پیداواری لاگت بہت مستحکم ہے۔

مسلسل بڑھتے انڈسٹری بحران کے باعث لاکھوں مزدور بھی بے روزگارہوچکے ہیں۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے