اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں سالانہ بنیاد پر17 فیصد اضافہ

29 Aug 2023
29 Aug 2023

(ویب ڈیسک) ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں جولائی کے دوران سالانہ بنیادوں پر17 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق جولائی میں ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 88 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 17فیصد زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال جولائی میں ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 75ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ جون کے مقابلے میں جولائی میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں ماہانہ بنیادوں پر23فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق جون میں ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 114ملین ڈالر کا حجم ریکارڈ کیا گیا جو جولائی میں کم ہوکر88 ملین ڈالر ہوگیا۔ مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری میں مالی سال کے پہلے مہینے میں سالانہ بنیادوں پر81 فیصد کی نموریکارڈ کی گئی۔

جولائی میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 110ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 61 ملین ڈالر تھا۔ جون کے مقابلے میں جولائی میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری میں ماہانہ بنیادوں پر ایک فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ جون میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 111ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو جولائی میں کم ہوکر110 ملین ڈالر ہوگیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے