اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا، پاکستان میں سستا ہوگیا

28 Aug 2023
28 Aug 2023

(لاہورنیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کے نرخ کم ہوگئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ایک ڈالر اضافے کیساتھ 1915 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 286 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بزاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 33 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 99 ہزار 760 روپے ہوگئی۔دوسری جانب چاندی کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے فی تولہ 2850 روپے اور فی دس گرام 2443.41 روپے کی سطح پر برقرار رہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے