اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے بہتی گنگا میں ہاتھ دھو لئے،موٹر وے ٹول ٹیکس میں اضافہ

28 Aug 2023
28 Aug 2023

(ویب ڈیسک) نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے موٹروے کے ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا۔

تفصیلات کےمطابق اضافے کے بعد  لاہورسے اسلام آباد تک سفر کرنے والی گاڑیوں کو 11سو روپے اداکرنا ہوں گے،پہلے یہ رقم 910 روپے تھی، نئے نوٹیفکیشن کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہرگاڑی سے فی کلومیٹر 3 روپے 7 پیسے وصول کرے گی، موٹروے پر سفر کرنے والی مسافر وین سے 2590 روپے وصول کئے جائیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مسافربسوں کو 10روپے 29 پیسے فی کلومیٹرکے حساب سے 3690 روپے دینے ہوں گے، سامان کی ترسیل کیلئے  استعمال ہونیوالے ٹرکوں کے ٹول ٹیکس میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہرٹرک سے 17 روپے 22 پیسے فی کلومیٹر وصول کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے