اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ہمایوں سعید کبھی کبریٰ خان کے والد کا کردار نہیں نبھائیں گے: صبا فیصل

27 Aug 2023
27 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے کہا ہے کہ ہمایوں سعید کبھی بھی کسی ڈرامے یا فلم میں میرے یا کبریٰ خان کے والد کا کردار نبھانے کی بجائے شوبز سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔

اداکارہ صبا فیصل نجی ٹی وی شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے کیریئر سمیت شوبز کے معاملات پر بھی کھل کر بات کی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ ڈراموں میں نعمان اعجاز سمیت ہمایوں سعید کی والدہ کا کردار بھی ادا کر چکی ہیں اور دونوں شوٹنگ کے دوران خود ہی ان سے کہتے ہیں کہ ان کی عمروں میں زیادہ فرق نہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ نعمان اعجاز یا ہمایوں سعید کبھی بھی ڈراموں یا فلموں میں ان کے والد کا کردار ادا نہیں کر سکتے، کچھ بھی ہوجائے ہمایوں سعید اسکرین پر اپنی ہم عمر اداکاراؤں کے والد نہیں بنیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نہ صرف اپنی ہم عمر اداکاراؤں کے بلکہ کبریٰ خان کے والد کا کردار بھی ادا نہیں کریں گے اور ایسا کرنے سے پہلے وہ شوبز سے ریٹاٹرمنٹ لے لیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے