اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

جمال شاہ کو وزارت ملنے پر لوگوں کیجانب سے تنقید کا معاملہ،وفاقی وزیر کا ردعمل جاری

26 Aug 2023
26 Aug 2023

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر ثقافت جمال شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنے ناقدین کو تگڑا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں وزارت اپنی کارکردگی پر ملی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک خاتون نے جمال شاہ پر طنز کیا کہ انہیں چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کی بدولت وزارت ملی ہے۔جمال شاہ نے خاتون کو جواب  دیتے ہوئے کہا  کہ انہیں اپنی پیشہ وارانہ کارکردگی پر وزارت ملی اور انہیں توشہ خانہ کے ڈاکو پر تنقید کی وجہ سے وزارت نہیں ملی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے ثقافتی پورٹ فولیو کی وجہ سے وزیر ثقافت مقررکیا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کے ایک اچھے کام یعنی شوکت خانم کینسرہسپتال کی اپنے آرٹ کے ذریعے مدد بھی کی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے