اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سجاد علی کی سالگرہ، شوبز شخصیات کے دلی پیغامات

26 Aug 2023
26 Aug 2023

(ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی معروف گلوکار، شاعر، اداکار، فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر سجاد علی نے اپنی 57ویں سالگرہ منا لی۔

کلاسیکل گلوکاری کو نیا نام دینے والے پاکستانی معروف گلوکار سجاد علی نے گزشتہ روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سالگرہ کی مناسبت سے خوبصورت تصاویر جاری کیں۔

مذکورہ تصاویر میں گلوکار کی بچپن کی تصویر شامل تھی جس میں انہیں موسیقی کے آلے(گٹار) کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے، ساتھ ہی دوسری تصویر میں انہیں سالگرہ کے خوبصورت کیک کے ساتھ خوشگوار موڈ میں بھی دیکھا گیا۔

 

سجاد علی نے مداحوں، پرستاروں اور شائقینِ موسیقی کی جانب سے ملنے والی مبارک باد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ سالگرہ کی ان گنت نیک خواہشات کے لیے آپ سب کا شکریہ۔

گلوکار کا مزید کہنا تھا کہ اپنے پورے کیریئر میں آپ کی ڈھیروں محبت اور تعریفوں کے لیے بہت شکر گزار ہوں، ساتھ ہی انہوں نے اپنے ماضی کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ وہ میرا آغاز تھا وقت کتنی تیزی سے گزر جاتا ہے۔

پوسٹ کے ساتھ ہی کمنٹ سیکشن میں پاکستانی معروف شخصیات جیسے ریما خان، حبا، نور بخاری سمیت دیگر کی جانب سے بھی ڈھیروں سالگرہ کی مبارک بادیں موصول ہوئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے