اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

نئی نسل کی ترجیحات میں فیملی اور گھر بنانا نہیں: مومنہ اقبال

27 Aug 2023
27 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ مومنہ اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ موجودہ دور میں شادی کیلئے لڑکا ملنا مشکل ہوگیا ہے۔

انٹرویو میں اداکارہ سے شادی نہ کرنے اور شوہر میں کیا کیا خوبیاں دیکھنا چاہتی ہیں سے متعلق سوال کیا گیا جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اچھے لڑکے اس دنیا میں ملنا مشکل ہو گئے ہیں، آج کل کے لڑکے اور لڑکیوں کی ترجیحات بدل گئی ہیں، نئی نسل کی ترجیحات میں فیملی اور گھر بنانا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے جیون ساتھی کیلئے خوبصورت ہونا کافی نہیں ہوگا، اگر انسان اندر سے خوبصورت ہو تو وہ باہر سے بھی خوبصورت دکھتا ہے، جو اللہ سے ڈرتا ہوگا وہ شخص پوری زندگی آپ کے ساتھ رہ سکتا ہے اور جس کو اللہ کا ڈر ہی نہیں اس کو کسی کا ڈر نہیں۔ ایسے لوگ دوسروں کی زندگی تباہ کر دیتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے