اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کوک سٹوڈیو گلوبل نے شے گل کا نیا گانا ریلیز کر دیا

25 Aug 2023
25 Aug 2023

(ویب ڈیسک) عالمی سطح پر شہرت حاصل کرنے والے گانے پسوڑی سے شہرت کی بلندیوں کو پہنچنے والی نوجوان گلوکارہ شے گل کا نیا گانا جاری کر دیا گیا۔

کوک سٹوڈیو گلوبل نے گلوکارہ شے گل کی سُریلی آواز میں نیا گانا ’میرا سویرا‘ ریلیز کردیا ہے جس کے سوشل میڈیا پر چرچے ہورہے ہیں۔

میرا سویرا شے گل کا پہلا سولو ٹریک ہے جس میں گلوکارہ اپنی آواز کا جادو جگاتی نظر آرہی ہیں۔ اس گانے کی شاعری اور دھن تنہائی اور مایوسی کے احساسات سے لڑنے سے متعلق ہے۔

شے گل کے اس نئے گانے کو عمیر طاہر نے پروڈیوس کیا ہے۔ ’میرا سویرا‘ شے گل کا کوک سٹوڈیو گلوبل پر دوسرا گانا ہے۔

کوک سٹوڈیو گلوبل کیلئے شے گل نے پہلا گانا ’ون لو‘ گایا تھا جس میں انہوں نے ترک گلوکار ایودیکی سات کے پرفارم کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے