اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شوہر بیویوں کو اکثر کس بات کا طعنہ دیتے ہیں؟شائستہ لودھی نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

25 Aug 2023
25 Aug 2023

(ویب ڈیسک)معروف میزبان اور اداکار شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ اکثر شوہراپنی بیویوں کو داڑھی یا مونچھیں آنے کا طعنہ مارتے ہیں، شکلیں تبدیل کروانے کیلئے انکے پاس لاتے ہیں۔

اپنے ایک انٹرویو میں شائستہ لودھی کا کہنا تھا کہ انہیں یہ دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ گھریلو خواتین آکر اپنی اپر لِپ اور چہرے کے بالوں کو ختم کرنے کا کہتی ہیں اور بتاتی کہ ان کے شوہر انہیں داڑھی یا مونچھیں آنے کا طعنہ مارتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ نوجوان لڑکیاں باقاعدہ تصاویر لے کر آتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ہمارے شوہر چاہتے ہیں کہ ہم فلاں اداکارہ کی طرح دکھائی دیں۔شائستہ لودھی کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں لوگ لڑکیوں کو رنگت گوری نہ ہونے یا وزن زیادہ ہونے پر ٹارچر کرتے ہیں۔

شائستہ نے بتایا کہ ایک مرتبہ ایک شخص اپنی بیوی کے ہمراہ آیا اور کہا کہ میری بیوی کو اپنے جیسا کر دیں اس کا رنگ دبا ہوا ہے گوری ہوجائے جبکہ ایک خاتون نے بچے کی پیدائش کے بعد اسٹریچ مارکس کا علاج کروانے کی ڈیمانڈ کی کیونکہ اس کے شوہر نے اسے گھر بھیج دیا اور کہا کہ سٹریچ مارکس ختم کر کے آنا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے