اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

حریم شاہ نے پاکستان کیوں چھوڑا؟ٹک ٹاکر نے وجہ بیان کردی

02 Aug 2023
02 Aug 2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی جانب سے پاکستان چھوڑنے کی وجہ بیان کردی گئی ۔

اپنے ایک انٹرویو میں حریم شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان  کے حالات ایسے نہیں کہ  وہاں رہا جائے، نہ زندگی کی دیگر آسائشوں سے فائدہ اٹھایا جا سکے ،مجھے  پاکستان کے موجودہ حالات دیکھ کر دکھ ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ترکیہ میں 3 برسوں سے مقیم ہیں ،تاہم وہ پاکستان کے لیے دعا گو ہیں کہ یہ ملک ترقی کریں اور یہاں کے لوگ مستحکم ہو سکیں۔

 

سوال کے جواب میں حریم نے کہا کہ ملک کا پاسپورٹ انتہائی کمزور ہے، اس پر بات کی جائے تو تنقید کی جاتی ہے۔ نوجوان نسل  پاکستان  سے ہر ممکن طور پر ہجرت کر کے دوسرے ممالک میں جانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب لوگوں کو قانونی طور پر ویزے نہیں ملتے تو وہ غیر قانونی راستوں کو اختیار کرکے ملک سے ہجرت کرتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے