اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

تھیٹرز مالکان نے ڈراموں سے فحاشی ختم کرنے کی یقین دہانی کروا دی

01 Aug 2023
01 Aug 2023

(لاہور نیوز) ڈراموں کو اقدار، ثقافت اور اخلاق سے ہم آہنگ کرنے کے معاملے پر لاہور کے تھیٹرز کی مینجمنٹ نے ضلعی انتظامیہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروا دی۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت لاہور تھیٹرز کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں تھیٹرز سے متعلق شکایات و دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ انتظامیہ تھیٹرز کے فروغ کی خواہاں ہے۔ تھیٹرز زبان و ثقافت اور اقدار کی ترویج اور فروغ کا پلیٹ فارم ہیں۔ ان کا تحفظ کرینگے۔ تھیٹر سے بیہودہ ڈائیلاگ اور اقدار باختہ گانے و رقص پر تھیٹر مالک اور منیجر کیخلاف ایف آئی آر درج ہو گی۔

کمشنر لاہور نے ناقص کارکردگی و نامکمل معلومات پر سنسر کلرک شہزاد احمد کو سرنڈر کرنے کے احکام جاری کر دئیے۔ انہوں نے کہا کہ تنبیہ کے باوجود ایس او پیز سے انحراف کی صورت میں تھیٹر کو سربمہر کر دیا جائیگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے