اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پاکستانی گلوکارہ انورال خالد کی تصویر نیویارک کے ٹائمز سکوائر پر سج گئی

02 Aug 2023
02 Aug 2023

(ویب ڈیسک) عالمی میوزک سٹریمنگ سروس سپاٹی فائی کی جانب سے جولائی کے مہینے کیلئے ’ایکول پاکستان ایمبیسڈر‘ منتخب ہونے پر پاکستانی گلوکارہ انورال خالد کی تصویر نیویارک کے ٹائمز سکوائر پر سج گئی۔

پاکستانی گلوکارہ کے گانے ’ٹرسٹ ایشوز‘ کو بھی سٹریمنگ سروس کے ’ایکول پاکستان‘ پلے لسٹ کے اندر شامل کیا گیا ہے۔

انورال خالد نے اپنا میوزک ڈیبیو 2020 کو کیا تھا اور اس کے بعد متعدد بڑے ناموں کے ساتھ انڈسٹری میں کام کیا اور گانے تخلیق کیے۔

سٹریمنگ سروس کی جانب سے ایمبیسڈر منتخب ہونے پر گلوکارہ نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے اعزاز قرار دیا ہے۔ انورال خالد کے مطابق سپاٹی فائی نے موسیقی کے میدان میں ایک انقلاب برپا کردیا ہے اور ان کا ’ایکول پاکستان‘ پروگرام ایک بہترین اقدام ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے