اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

صبا قمر کو ڈراموں کے بجائے صرف فلموں میں کام کرنا چاہیے: یاسر حسین

02 Aug 2023
02 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار یاسر حسین نے کہا ہے اداکارہ صبا قمر کو ڈراموں کے بجائے صرف فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے چاہئیں۔

یاسر حسین نے صبا قمر کو مشورہ دیتے ہوئے تجویز دی کہ انہیں ڈراموں میں اداکاری نہیں کرنی چاہیے، وہ صرف فلموں اور ویب سیریز کے لیے کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ  مجھے لگتا ہے کہ صبا قمر جیسی اداکارہ پھر پاکستان کو ملے یا نہ ملے، اس لیے انہیں ڈراموں کے بجائے صرف فلموں پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے۔

اداکار نے شہریار منور کو مشورہ دیا کہ وہ بھی سوچ سمجھ کر اچھے کردار ادا کریں، انہیں صرف ہیروز کے کرداروں کا انتخاب نہیں کرنا چاہیے، وہ دوسرے کرداروں میں بھی نظر آنے چاہئیں۔

اسی طرح انہوں نے زارا نور عباس کو مشورہ دیا کہ وہ بھی سوچ سمجھ کر کرداروں کا انتخاب کریں، انہیں بھی اتنے زیادہ ڈرامے نہیں کرنے چاہئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے