اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فلم سنسر بورڈ پنجاب نے ہالی وڈ فلم باربی کو سینماؤں میں نمائش کیلئے کلئیر کر دیا

01 Aug 2023
01 Aug 2023

(لاہور نیوز) فلم سنسر بورڈ پنجاب کے فل بورڈ نے ریویو کے بعد ہالی وڈ فلم باربی کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے کلئیر کر دیا۔

نگران وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عامر میر نے بتایا کہ فلم کو وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایات پر فل بورڈ کے ریویو کا کہا گیا تھا، باربی فلم کو قابل اعتراض مواد کی وجہ سے روک کر سنسر بورڈ کے فل بورڈ کے پاس ریویو کے لیے بھیجا گیا تھا۔

نگران وزیر کا کہنا ہے کہ فلم کا ریویو سیشن چیئرمین سنسر بورڈ توقیر ناصر سمیت تمام ممبران نے دیکھا، فل بورڈ نے فلم کے قابل اعتراض حصے سنسر کرنے کے بعد اسے نمائش کے لیے کلیئر کر دیا، اب باربی پنجاب کے سینما گھروں میں جلد ریلیز کر دی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے