اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عاصم عباسی برطانوی ڈرامے ’دی فیمس فائیو‘ کی ایک قسط ڈائریکٹ کرینگے

01 Aug 2023
01 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی فلمساز عاصم عباسی عالمی ڈراما سیریز ’دی فیمس فائیو‘ کی دوسری قسط کی ہدایت کاری کریں گے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق نئی برطانوی سیریز اینیڈ بلیٹن کی کہانیوں پر مشتمل ہے اور نئی سیریز میں ٹیلنٹڈ کاسٹ کو شامل کیا گیا ہے۔

دوسری قسط کی ڈائریکشن کیلئے عاصم عباسی کے نام کے اعلان کے بعد شائقین کو توقع ہے کہ شو کی کہانی دلچسپ اور شاندار طریقے سے پیش کی جائے گی۔

پاکستانی فلمساز پروجیکٹ ’چڑیل‘ اور ’کیک‘ کی وجہ سے مشہور ہیں اور وہ منفرد انداز میں کہانی کو ناظرین کے سامنے لاتے ہیں۔

دی فیمس فائیو‘ کی نئی سیریز کیلئے ڈیانا بابنیکووا، ایلیٹ روز، کٹ رکوسن، فلورا رچرڈسن اور کولی کروس کو شامل کیا گیا ہے۔

نئی سیریز نوجوان کرداروں کے ساتھ ایڈونچر مہم پیش کرے گی جو سسپنس، تھرل، ایکشن اور ڈرامے پر مشتمل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے