اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کیا ’’کراچی سے لاہور‘‘ کا تیسرا سیکوئل بھی بننے جا رہا ہے؟

01 Aug 2023
01 Aug 2023

(ویب ڈیسک ) 2015 میں پیش کی جانے والی پاکستانی فلم ’’کراچی سے لاہور ‘‘ کا تیسرا سیکوئل بننے کے حوالے سے فلم میکر وجاہت روف نے اشارہ دے دیا۔ کامیڈی فلم میں یاسر حسین، احمد علی اکبر اور شہزاد شیخ نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

2015میں پیش کی گئی کامیڈی فلم کراچی سے لاہور، جس کے اگلے ہی برس 2016  میں اس فلم کے ایک اور سیکوئل ’’لاہور سے آگے‘‘ کو پیش کیا گیا تھا۔ لاہور سے آگے میں یاسر حسین کے ساتھ صبا قمر نے سکرین شیئر کی تھی۔ اب اس فلم کے ایک اور سیکوئل کے حوالے سے اشارہ دیتے ہوئے وجاہت رؤف نے ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔

وجاہت نے لکھا کہ 8 برس پہلے کراچی سے لاہور کے لیے ہم یہاں موجود تھے۔ اب یہ اتفاق ہے کہ ہم سب اسلام آباد میں موجود ہیں ۔ 2 گھنٹے کی تاخیر کی وجہ سے شہزاد شیخ اور عائشہ کی کمی ہے، کیا خیال ہے کہ کراچی سے لاہور 3 بنائی جائے؟

ساتھ ہی وجاہت روف نے تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ ، ان کی اہلیہ شازیہ وجاہت ، بیٹا عاشر وجاہت ، احمد علی اکبر اور یاسر حسین موجود تھے

 

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے