اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سب سے زیادہ محنتی لوگ کس شہر میں ہیں؟اداکار ہارون شاہد کا بیان سامنے آگیا

13 Jul 2023
13 Jul 2023

(ویب ڈیسک)معروف اداکار اور گلوکار ہارون شاہد نے کہا ہے کہ سب سے محنتی لوگ کراچی میں ہیں،کراچی میں وہ چیزیں نظر آتی ہیں جو پورے پاکستان میں نہیں ہیں۔

اپنے ایک بیان میں ہارون شاہد کا کہنا تھا کہ مجھے کراچی کا حال دیکھ کر دُکھ ہوتا ہے ، یہ میرے ملک کا حصہ ہے ،کراچی کے لوگوں کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے یہاں پر سب کچھ ہے یہ ایسا شہر ہے جو ہم سب کو پناہ دیتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ میں جب لاہور سے کراچی آرہا تھا تو سوچ رہا تھا کہ میرا کیا بنے گا؟ کام ملے گا یا نہیں؟ لیکن میں دیکھ رہا ہوں کہ اس شہر نے اپنی بانہیں کھول رکھی ہیں کہ آجاؤ میں تمہیں کام دوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہر نسل کا آدمی موجود ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہاں پر کچھ بےحد کمال چیزیں ہیں، جیسے کراچی کا کھانا پورے پاکستان میں سب سے اچھا کھانا ہے۔ ہارون شاہد کے مطابق یہ غلط فہمی ہے کہ لاہور کا کھانا بہت اچھا ہے انہوں نے کہا کہ لاہوری کھاتے زیادہ ہوں گے مگر کھانا صرف کراچی کا اچھا ہے۔

اداکار کے مطابق کراچی میں بدمعاشی زیادہ نظر آتی ہے یہ کہتے ہوئے بُرا لگتا ہے مگر تعصب یہاں زیادہ نظر آئے گا لیکن چاہے کچھ بھی ہو آپ کراچی سے محبت کرنے سے خود کو چاہتے ہوئے بھی نہیں روک سکتے یہ ایسا شہر ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے