اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

حریم شاہ سوشل میڈیا پر پلاٹ بیچنے لگیں،عوام کے ٹک ٹاکر کی پوسٹ پر انوکھے تبصرے

12 Jul 2023
12 Jul 2023

(ویب ڈیسک)معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی جانب سے پلاٹ بیچنے کی پوسٹ پر عوام نے انوکھے تبصرے کر ڈالے۔

ٹوئٹر پر حریم شاہ نے ایک نجی ویب سائٹ سے لیا گیا  سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے واضح کیا کہ عوام کو 4 مرلہ پلاٹ صرف 3 لاکھ میں فراہم کیا جائے گا، اس اعلان کے ساتھ حریم شاہ نے صارفین سے سوال کیا کہ یہ پلاٹ کس کس کو چاہیے؟اس پوسٹ پر جہاں کچھ صارفین نے حریم کی حوصلہ افزائی کی وہیں متعدد صارفین نے حریم کی ٹوئٹ کو سستی شہرت قرار دے دیا۔

ایک صارف نے حریم کی ٹوئٹ کو ری شیئر کرتے ہوئے حریم کو وزیراعظم کہتے ہوئے مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ وزیراعظم صاحب مجھے ایک پلاٹ قرض پر چاہیے۔ایک صارف نے حریم کی ٹوئٹ کو مضحکہ خیز لیتے ہوئے ردعمل دیا کہ 3 لاکھ میں تو قربانی کا جانور نہیں آتا پلاٹ کہاں سے آئیگا۔ایک صارف نے حریم شاہ کے اعلان کو فراڈ قرار دیا اور لکھا کہ آ پ کا پلاٹ بھی آپ کی طرح فراڈ ہوسکتا ہے ایک پلاٹ پر کئی لوگ منڈلاتے ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے