اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ نمرہ بُچہ ایک اور بین الاقوامی پروجیکٹ کی کاسٹ کا حصہ بن گئیں

13 Jul 2023
13 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ نمرہ بچہ پولائٹ سوسائٹی اورمس مارول کے بعد آگاتھا کریسٹی کے ناول پر مبنی بی بی سی کی کرائم اور جاسوسی سیریز میں نظر آئیں گی۔

پاکستان اداکارہ نمرہ بُچہ "مرڈر از ایزی" (murder is easy) کے نام سے سیریز میں مسز ہمبلبی کا کردار ادا کریں گی، بی بی سی کی نئی تھرلر سیریز میں ہالی ووڈ کے بڑے نام بھی شامل ہیں جن میں ڈیوڈ جانسن، مورفڈ کلارک اور پینی لوپ ولٹن جلوہ گر ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ دو حصوں پر مشتمل سیریز کی شوٹنگ کا آغاز سکاٹ لینڈ میں ہوگیا ہے، سیریز کو سیان ونمی نے تحریر کیا ہے جبکہ بھارتی نژاد برطانوی فلمساز مینو گاور ہدایت کاری دیں گی۔

سیریز کی کہانی 1954 کے انگلینڈ کی ہے اور فٹز ویلیم (ڈیوڈ جانسن) اور مس پنکرٹن (پینی لوپ ولٹن) کے ساتھ ٹرین میں ہونے والی ملاقات کے گرد گھومتی ہے۔

نمرہ بچہ نے بھی مذکورہ خبر کا اسکرین شاٹ اپنی انسٹاگرام سٹوری میں شیئر کرتے ہوئے فلم کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ادھر ایک عالمی سطح کی جاسوسی سیریز میں پاکستانی اداکارہ کی شمولیت سے فلمی شائقین بہت خوش ہیں اور وہ اسے پاکستانی سینما کیلئے نئی پہچان قرار دے رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے