اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

میں نہ سمجھ پائی تیری سمجھ داری ، آئمہ بیگ کا نیا گانا ریلیز ہو گیا

13 Jul 2023
13 Jul 2023

(ویب ڈیسک) گلوکارہ آئمہ بیگ کے نئے گانے فن کاری کی ویڈیو جاری کردی گئی۔ گانے میں بے وفائی سے ہونے والی تکلیف کو بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

اس گانے کی میوزک ویڈیو کی ہدایات عدنان قاضی نے دی ہیں ۔ جبکہ معروف میوزیشن شیراز اوپل نے گانے کا میوزک تشکیل دیا اوربول تحریر کیے ہیں۔

اس گانے کی ویڈیو کو برطانیہ میں عکس بند کیا گیا ہے۔ جبکہ گانے میں آئمہ بیگ کے علاوہ ورد علی نے فیچر کیا ہے۔ کچھ عرصے قبل آئمہ بیگ نے اعلان کیا تھا کہ وہ اب اپنے سولو سانگ پر کام کریں گی ۔ اس سے قبل آئمہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر کیفی خلیل کا مشہور ترین گانا مجھے پیار ہوا تھا گایا اور اس کی ویڈیو کو جاری کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے