اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

امیر گیلانی کو کونسی خواتین سے شادی کرنے میں مسئلہ نہیں ہے؟اداکار نے بڑا بیان دیدیا

13 Jul 2023
13 Jul 2023

(ویب ڈیسک)معروف اداکار امیر گیلانی نے کہا ہے کہ طلاق یافتہ خواتین کیساتھ شادی کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں امیر گیلانی کا کہنا تھا کہ ایک مرد کو اپنے والدین اور بیوی کے درمیان توازن قائم کرنا چاہیے کیونکہ اسی کی بیوی خاندان میں ایک نئی فرد ہے اور ایک مختلف ذہنیت کے ساتھ آتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بڑی عمر کی عورت سے شادی کرنا بلکل نارمل بات ہے اور اس میں کوئی ہرج نہیں۔ امیر گیلانی نے کہا کہ انہوں نے بہت سی بڑی عمر کی لڑکیوں کو کم عمر لڑکیوں سے زیادہ پُرکشش دیکھا ہے۔

امیر گیلانی نے کہا کہ بعض اوقات معاملات ٹھیک نہیں ہوتے اور لوگ طلاق لے لیتے ہیں وہ طلاق یافتہ یا خود سے بڑی عورت سے شادی کرنے کو غلط نہیں سمجھتے اس میں کوئی ہرج نہیں۔امیر گیلانی نے کہا کہ انہیں خود بھی کسی بڑی عمر کی خاتون یا طلاق یافتہ سے شادی کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے