اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بھارتی اداکارسنجے دت کا جاوید میانداد سے ملاقات کی خواہش کا اظہار

12 Jul 2023
12 Jul 2023

(ویب ڈیسک) معروف بھارتی اداکار سنجے دت نے قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میانداد کو سلام پیش کرتے ہوئے جلد ملاقات کی خواہش کا اظہار کردیا۔

اپنے دور کے عظیم لیجنڈ پاکستانی بلے باز نے سماجی رابطے کی سائٹ فیس بک پر سنجے دت کی ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو میں سنجو بابا کے نام سے مشہور بھارتی اداکار سنجے دت نے جاوید میانداد کی ویڈیو پر اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا اور کہا کہ جاوید بھائی بہت دن کے بعد آپ کو دیکھا تو بہت اچھا لگا اور مزہ آیا۔

اداکار نے توقع ظاہر کی کہ اگلے ماہ اگست میں لنکا پریمیئر لیگ کے موقع پر سری لنکا کے شہر کینڈی میں ملاقات ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے