اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کورولش عثمان کے ہیرو'براک اوجیفت' کا جلد پاکستان آنے کا اعلان

12 Jul 2023
12 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں مقبول ہونے والی اسلامی فتوحات پر مبنی سیریز کورولش عثمان میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار براک اوزجیفت نے پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کے ایک معروف فیشن برانڈ نے انسٹاگرام پر براک کا ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اداکار نے بتایا کہ وہ جلد پاکستان آئیں گے۔

ویڈیو میں براک نے پاکستان آنے کا اعلان کے ساتھ بتایا کہ انہیں برانڈ کا سفیر مقرر کیا گیا ہے، وہ اپنے مداحوں اور پاکستانی ناظرین سے جلد ملاقات کریں گے۔

براک کا ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس پر صارفین نے بھرپور خوشی کا اظہار کیا ہے، کئی صارفین نے انہیں اپنے اپنے شہر آنے کی دعوت بھی دی ہے۔

واضح رہے کہ کورولش عثمان کے چار سیزنز مکمل ہوچکے ہیں جنہوں نے دنیا بھر میں پذیرائی حاصل کی، اس سے قبل 2020 میں ترک ڈرامے 'ارطغرل غازی' میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار انجین التان دوزیتان نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے