اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

نیمل کی سرجری: عثمان مختار اداکارہ کی حمایت میں بول پڑے

11 Jul 2023
11 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار عثمان مختار نے ساتھی اداکارہ نیمل خاور خان کی مبینہ کاسمیٹک سرجری پر کہا کہ یہ ان کا ذاتی فیصلہ تھا جس سے کسی دوسرے شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

گزشتہ ماہ نیمل خاور خان کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس پر مداحوں نے الزام عائد کیا تھا کہ اداکارہ نے اپنی ناک کی سرجری کروائی ہے۔

اب ان کے دوست اور مقبول ڈرامے انا میں ان کے ساتھ کام کرنے والے عثمان مختار نے اس حوالے سے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

عثمان مختار نے کہا کہ  ہم پورا پورا دن سوشل میڈیا پر بیٹھ کر ذہنی صحت کی بات کرتے ہیں کہ یہ کتنی ضروری ہے، پھر اس کے بعد ایک انسان جس نے خود سے متعلق فیصلہ کیا، جو انہوں نے کیا وہ ان کا انتخاب ہے جس سے کسی کو نقصان نہیں پہنچا ۔

اداکار نے کہا  ہر کسی میں اتنی عقل ہوتی ہے کہ کسی نے کچھ کیا اور آپ کو پسند نہیں تو آپ وہ نہیں کریں گے لیکن ہم بیٹھ کر پورا دن ان کو ٹرول کررہے ہیں تو جو ذہنی صحت کا بھاشن ہم دیتے ہیں اس کا کیا فائدہ ہے؟ اس کا احساس ہم سب کو ہونا چاہیے کہ ہمیں اس قسم کی چیزیں نہیں کرنا چاہئیں ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے