اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ڈرامے کا کردار حقیقت بن گیا، ’کورولس عثمان‘ کی جوڑی نے شادی کرلی

11 Jul 2023
11 Jul 2023

(ویب ڈیسک) ترکیہ کے مشہور ڈرامے ’کورولس عثمان‘ کی اداکار جوڑی نے حقیقت کا روپ دھار لیا۔

کورولس عثمان کے سپاہی جیرکوتائے اور آئیگل خاتون کا کردار نبھانے والی اداکارہ ’بوسے ارسلان‘ اور ’جاگری سینسوئے‘ نے حقیقی زندگی میں شادی کر کے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ’بوسے ارسلان‘ اور ’جاگری سینسوئے‘ کی جانب سے شادی کی مشترکہ تصاویر شیئر کی گئی۔

 

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ بوسے ارسلان نے سفید رنگ کا عروسی لباس جبکہ جاگری سینسوئے نے سیاہ رنگ کا سوٹ زیب تن کیا ہوا ہے۔

اداکار جوڑے کی شادی میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی جب کہ کورولس عثمان میں عثمان کا کردار نبھانے والے اداکار براک بھی پیش پیش تھے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں  کورولس عثمان  کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر ہی ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے تھے اور کچھ عرصہ قبل انہوں نے منگنی بھی کی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے