اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

نادیہ خان اور عروسہ صدیقی پہلی بار ملیں تو کیا بات ہوئی؟

12 Jul 2023
12 Jul 2023

(ویب ڈیسک) اداکارہ نادیہ خان نے اپنی ساتھی اداکارہ عروسہ صدیقی سے دوستی کے متعلق انکشاف کیا ہے کہ ان کی عروسہ سے دوستی سے پہلے وہ ان کے کام سے متاثر تھیں ، ڈولی ڈارلنگ کے سیٹ پر پہلے ہی روز ہماری دوستی ہوگئی۔

نادیہ خان اور عروسہ صدیقی نے نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور دونوں اداکاروں نے اپنی دوستی کے متعلق تجربات کو شیئر کیا۔

نادیہ خان نے بتایا کہ جب وہ دبئی میں تھیں تو انہوں نے ڈولی ڈارلنگ پراجیکٹ کو سائن کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس دوران ایک بڑے بریک کے بعد شوبز میں واپس آئی تھیں تو وہ کامیڈی کرنے کی خواہش مند تھیں۔ نادیہ نے بتایا کہ جب ڈولی ڈارلنگ کے سیٹ پرعروسہ نے مجھے دیکھا تو پہلی بات یہ کی کہ تم اتنی خطرناک تو نہیں ہو جتنا میں نے سوچا تھا۔

عروسہ نے اس بات کی تفصیل دیتے ہوئے بتایا کہ میں نے اس لیے سوچا تھا کیونکہ میں بندھن ڈرامے سے نادیہ خان کی فین تھی ۔ ان کا ہیئرسٹائل اور پھر جب انہوں نے مارننگ شو کی میزبانی کی تو جس عام انداز سے بات کرتیں وہ اس سے پہلے نہ تھا۔

عروسہ نے کہا کہ نادیہ کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا۔ نادیہ نے بتایا کہ ڈولی ڈارلنگ کا ڈیرھ سال پراجیکٹ چلا ،جس میں 15 دن میں کراچی اور 15 دن دبئی میں ہوتی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے