اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

’فُول نہیں‘ پھول پسند ہیں: صبور علی

10 Jul 2023
10 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی کوئین، خوبرو اداکارہ صبور علی نے اپنی ’ذومعنی‘ پسند ظاہر کر دی۔

میٹا کی زیر ملکیت نئی ایپ ’تھریڈ’ پر اداکارہ نے تصویر پوسٹ کی جس کے منفرد کیپشن نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی ہے۔

صبورعلی نے تھریڈ پر گلاس میں موجود خوبصورت گلدستے کی تصویر پوسٹ کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ "پھول پسند ہیں فول نہیں" یہاں فول سے مراد وہ لوگ ہیں جو دھوکا دہی میں ماہر ہوتے ہیں۔

اداکارہ کی ذومعنی پسند نے لوگوں کو تبصرہ کرنے کا ایک نیا موقع فراہم کردیا، ایک صارف نے لکھا کہ "یہاں پھول نہیں فول ہی ملتے ہیں"۔

جس کے جواب میں صبور نے اپنے مداح کی بات سے اتفاق کیا اور لکھا کہ ‘ جو بات ہے‘ جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ "فول تو لوگ ہمیں بنا جاتے ہیں"۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے