اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ایک جیسے کپڑے، ایمن اور منال نے اپنے شوہروں کو الجھن میں ڈال دیا

23 Jun 2023
23 Jun 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف اداکارائیں اور جڑواں بہنیں ایمن خان اور منال خان کی سوشل میڈیا پر دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

ان جڑواں بہنوں نے جہاں اپنے مداحوں کو اپنی ایک جیسی شکل و صورت سے تذبذب کا شکار کر رکھا ہے وہیں اب ان کے شوہر بھی بڑی مشکل میں ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایمن اور منال خان کو دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں بہنوں نے ایک جیسے میچنگ ڈریس پہنے ہوئے ہیں اور اپنے شوہروں کے تبصرے سن کر خوب ہنس رہی ہیں۔

ویڈیو میں منال خان کے شوہر احسن محسن اکرام کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ وہ اس وقت دونوں بہنوں میں اپنی اہلیہ کو پہچان نہیں پا رہے۔

احسن محسن کا حیران ہوتے ہوئے مذاق میں کہنا ہے کہ انہیں پتہ نہیں چل رہا کہ وہ ان دونوں میں سے سب سے زیادہ نفرت کس سے کرتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے