اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سارہ نیلم نے اوور سیز پاکستانیوں سے متعلق بیان پر معافی مانگ لی

22 Jun 2023
22 Jun 2023

(ویب ڈیسک) ماڈل و اداکارہ سارہ نیلم نے نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں اوور سیز پاکستانیوں سے متعلق دیے گئے اپنے بیان پر معافی مانگ لی۔

سارہ نیلم نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کچھ ٹائم پہلے میں نے مذاق رات شو میں شرکت کی تھی جس کے کلپس دو دن پہلے وائرل ہوئے ہیں جس سے میرے اوور سیز بہن بھائیوں کو کافی تکلیف پہنچی ہے، میری بات کا مقصد کسی کی دل آزاری بالکل نہیں تھا۔

سارہ نیلم نے کہا کہ مذاق رات شو سکرپٹڈ ہوتا ہے اور مجھے بھی بولا گیا تھا کہ اگر کوئی چیز بری لگے تو وہ مذاق ہوگا اسے سیریس مت لینا، شروع سے لیکر آخر تک ویڈیو میں ہنسی مذاق ہی چل رہا ہے لیکن مجھے نہیں پتا تھا کہ میری بات لوگوں کو اتنی زیادہ بری لگے گی۔

سارہ نیلم نے کہا لوگوں کو نہیں پتا انکے سوشل میڈیا پر میرے خلاف تبصروں سے مجھے کتنی تکلیف پہنچی اور میں ذہنی طور پر کتنی ڈپریس ہوئی ہوں۔

سارہ نیلم نے کہا کہ انسان سے غلطی ہوجاتی ہے، اللہ بھی غلطیاں معاف کردیتا ہے تو آپ لوگ بھی معاف کرسکتے ہیں، آپ لوگ نہیں جانتے کہ مجھے کتنے مسائل ہورہے ہیں، میری فیملی بھی میرے ساتھ پریشان ہے، میں ایک عزت دار فیملی سے ہوں، امید ہے آپ لوگ مجھے معاف کردیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے