اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سلیم معراج کو لوگ کس کردار سے یاد رکھتے ہیں؟اداکار کا بیان سامنے آگیا

22 Jun 2023
22 Jun 2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار سلیم معراج نے کہا ہے کہ مجھے لوگ منفی کردار سے یاد رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سلیم معراج نے ایک پروگرام میں نئی آنے والی فلم 'وی آئی پی' کی کاسٹ  کے ہمراہ  شرکت کی، اس موقع پر فلم میں ولن کا کردار ادا کرنے والے اداکار سلیم معراج نے کہا کہ اس وی آئی پی میں وہ بیرسٹر داود خان کا کردار ادا کر رہے ہیں جوکہ ایک منفی رول ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ کردار دوسروں سے مختلف  اس انداز میں ہے کہ دوسرے کرداروں میں مجھے گندا میلا پیش کیا جاتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ان کو وی آئی پی فلم میں اپنا لک اچھا لگا ہے ، انہیں لگتا ہے کہ فلم کا کانٹینٹ ملک کے موجودہ حالات سے مطابقت رکھتا ہے۔

فلموں اور ڈراموں میں آفر کیے جانے والے کرداروں کے حوالے سے سلیم معراج کا کہنا تھا کہ وہ شکر ادا کرتے ہیں کہ لوگ ان کو منفی کرداروں سے یاد رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کی وجہ یہ تھی کہ ان کے منفی کردارزیادہ مشہور ہوئے،تاہم انہوں نے ڈراموں میں زیادہ ترمثبت کردار ادا کیے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے