اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں نے ملک کو ناقابل رہائش بنا دیا، سراج الحق

18 Jun 2023
18 Jun 2023

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں نے ملک کو ناقابل رہائش بنا دیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ یونان کشتی سانحہ پر ہر پاکستانی کا دل دکھی ہے، سیکڑوں نوجوانوں نے بہتر مستقبل کیلئے لاکھوں روپے خرچ کیے، کھلے سمندر میں جان سے گئے، گھر کی امیدیں بھی ان کے ساتھ ہی ڈوب گئیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہوں یا مزدور، حالات سے مایوس ہو کر ملک چھوڑنا چاہتے ہیں، حکمرانوں اور حکومتی پارٹیوں سے منسلک لوگوں کے اثاثے بڑھ رہے ہیں، عوام کی قسمت میں مہنگائی اور بے روزگاری ہے، ظالمانہ نظام سے نجات ضروری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے