اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پرانے اور نئے حکمرانوں نے ملک لوٹ لیا، احتساب اب عوام کرینگے: سراج الحق

17 Jun 2023
17 Jun 2023

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پرانے اور نئے حکمرانوں نے ملک لوٹ لیا، احتساب اب عوام کریں گے۔

اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مسلسل کرپٹ نظام اور اس کے وفاداروں نے عوام کے منہ سے نوالہ تک چھین لیا، حکومت کی ناکامی نوشتہ دیوار ہے، حساب اور احتساب اب عوام کریں گے۔سراج الحق نے کہا کہ ٹیسٹ ٹیوب لیڈر قوم کو دلدل سے نہیں نکال سکتے، حکمرانوں کے پروٹوکول پر غریب کا پیسہ خرچ ہو رہا ہے، سینیٹ میں مراعات میں اضافہ کرنا غریب قوم کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں اور ان کے جھوٹے نعروں کے پول کھل گئے، اب متبادل صرف جماعت اسلامی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے