اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عید الاضحیٰ : واسا نے سیوریج اور واٹر سپلائی بارے ایس او پیز جاری کر دیئے

18 Jun 2023
18 Jun 2023

(ویب ڈیسک) عید الاضحٰی کی مناسبت سے واسا نے سیوریج اور واٹر سپلائی کے حوالے سے ایس او پیز جاری کر دیئے، تمام مویشی منڈیوں میں پینے کے پانی کے ٹینکرز پہنچائے جائیں گے۔

ایس او پیز کے مطابق تمام آپریشنل سٹاف عید کے دنوں میں 3 شفٹوں میں 24 گھنٹے ڈیوٹی سر انجام دے گا، ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہنا ہے کہ عید کے دنوں میں ٹیوب ویل ٹائمنگ کے دوران صارفین کو بلا تعطل پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

تمام ٹاؤنز کے ڈائریکٹرز آپریشن اور ڈائریکٹر مینٹی نینس کو عید الاضحیٰ کے دوران پانی کی فراہمی، سیوریج اور نکاسی آب کے سسٹم کو موثر انداز میں چلانے کی ہدایات کی گئی ہیں، تمام ڈائریکٹرز واسا کے دائرہ اختیار میں آنے والے تمام علاقوں کا مکمل سروے کریں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ کھلا یا ٹوٹا ہوا مین ہول، پانی کے اوور فلو جیسی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے، تمام فیلڈ دفاتر فعال اور عملہ مکمل متحرک رہے، تمام ڈرینز کی شیڈول کے مطابق ڈیسلٹنگ کی جائے۔

ایس او پیز کے مطابق تمام ترقیاتی سکیموں کے اردگرد حفاظتی تدابیر کو یقینی بنانے اور تمام کھلے ہوئے گڑھوں کو فوری مرمت کیا جائے، سیوریج کے مسلسل بہاؤ کو یقینی بنانے کے لیے عملے کو مسلسل الرٹ رکھا جائے۔

ڈائریکٹر مینٹی نینس ڈسپوزل و ٹیوب ویلز مشینری کی خرابی کی صورت میں فوری مرمت کرائیں، مساجد،عید گاہوں کے ملحقہ علاقوں میں گٹروں کی خصوصی ڈیسلٹنگ کرائی جائے گی۔

تمام ٹاؤنز کی سطح پر جانوروں کا فضلہ، آلائشیں گٹروں اور نالوں میں نہ پھینکنے کے لیے خصوصی آگہی مہم شروع کی جائے گی۔ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ہیوی مشینری کو ہمہ وقت فعال اور دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے