اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مون سون بارشوں میں نکاسی آب یقینی بنانے کیلئے واسا کا بڑا فیصلہ

17 Jun 2023
17 Jun 2023

(لاہور نیوز) مون سون بارشوں میں نکاسی آب آپریشن کی موثر کارروائی اور مانیٹرنگ کے لیے انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کر لیا۔

واسا انتظامیہ نے ادارے میں تاحکم ثانی تقرروتبادلے پر پابندی عائد کر دی۔ تقرروتبادلے پر پابندی مون سون کی بارشوں کے پیش نظر کی گئی۔ واسا کے گریڈ 1 سے گریڈ 17 کے افسران و ملازمین کے تبادلے پر پابندی عائد کی گئی۔

ایم ڈی واسا ادارے میں ایڈجسٹمنٹ اور ری ایڈجسٹمنٹ کے تحت تبادلے کر سکیں گے۔ مون سون کی بارشوں کے پیش نظر واسا سٹاف کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئیں۔ 15 ستمبر 2023 تک ٹیکنیکل اور فیلڈ سٹاف کو چھٹیاں نہیں ملیں گی۔

بارشوں کے دورانیہ میں اضافے کے ساتھ چھٹیاں منسوخی کے دورانیہ میں بھی اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ ایم ڈی واسا کے احکامات پر مون سون سے متعلق احکامات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے