اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نادرا نے آنکھوں کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق کا نیا نظام " آئرس" متعارف کرادیا

04 Jun 2023
04 Jun 2023

(ویب ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے آنکھوں کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق کا نیا نظام "آئرس" متعارف کرا دیا۔

نادرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئرس نظام کو انگلیوں کے نشانات، چہرے کی شناخت کے موجودہ  نظاموں سے منسلک کیا جائے گا، آنکھوں کے ذریعے شناخت میں غلطی کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے، آنکھ کی پتلی کےگرد دائرہ نما آئرس میں پوری زندگی کوئی تبدیلی نہیں آتی۔

نادرا کے مطابق کم عمری میں کیا گیا سکین بھی مستقل شناخت کے طور پر استعمال ہو سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے