اپ ڈیٹس
  • 234.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.93 قیمت فروخت : 41.01
  • یورو قیمت خرید: 324.23 قیمت فروخت : 324.81
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.58 قیمت فروخت : 374.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.78 قیمت فروخت : 199.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.60 قیمت فروخت : 202.97
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.82 قیمت فروخت : 75.96
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473600 دس گرام : 406100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434130 دس گرام : 372256
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7931 دس گرام : 6807
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

معدے میں تیزابیت اور سوزش ہو تو کیا کریں؟

11 Jun 2022
11 Jun 2022

(ویب ڈیسک)اکثر لوگ معدے میں سوزش کی شکایت کرتے ہیں، خاص انداز کےکھانے استعمال کرنے کی وجہ سے یہ شکایت پیدا ہوتی ہے۔

معدے کی سوزش کیا ہے؟سینے اور گلے میں جلن ہوتی ہے. شدید تکلیف ہوتی ہے. معدے سے تیزابی مادہ پتے کی جانب جاتا ہے تو یہ کیفیت پیدا ہوتی ہے۔بعض لوگوں کو معدے کی جلن کا عارضہ ہو جاتا ہے حالانکہ معدہ تیزابی مادہ کم ہی مقدار میں نکالتا ہے کیونکہ معدے میں زیادہ کھانا نہیں ہوتا۔ ایسا اس لیے ہوتا ہے کیونکہ معدے میں پہلے سے بچا ہوا کھانا تیزابی مادہ پیدا کردیتا ہے۔

معدے میں سوزش کی علامتیں:کھانا کھاتے ہی بستر پر لیٹنے یا کروٹ لینے سے سینے میں تکلیف،سینے اور گلے میں کھانے کا اٹک جانا،کھانا نگلنے میں دشواری،گلے کے پیچھے والے حصے میں جلن،گلے میں سوزش کے ساتھ آواز کا پھنس جانا۔

زیادہ مقدار میں کھانا کھانے اور لقمے اچھی طرح سے نہ چبانے سے معدے میں درد ہوتا ہے۔

مٹھائیاں زیادہ کھانے اور بعض تیار کھانے استعمال کرنے سے یہ مشکل پیدا ہوتی ہے۔

قہوہ یا چاکلیٹ وغیرہ کھانے سے تیزابی مادہ زیادہ مقدار میں بنتا ہے۔

دوا کے بغیر معدے کی سوزش کا علاج:آپ ڈاکٹر سے رجوع کیے بغیر گھر میں بیٹھے معدے کی سوزش سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔تازہ ہوا میں چلنے سے بھی افاقہ ہوگا۔ دودھ پینے سے معدے کی سوزش دور ہو گی۔

معدے کی سوزش کا دواؤں سے علاج:اگر کسی شخص کو مسلسل دو ہفتے تک معدے کی سوزش کا عارضہ لگ جائے تو معالج سے رجوع کرے۔عام طور پر ڈاکٹر حضرات ایسے مریضوں کے لیے تیزابیت دور کرنے والی ادویہ تجویز کرتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے