(لاہور نیوز) پنجاب حکومت کا تمام میڈیکل سٹور فارمیسیوں پر فارماسسٹ کی تعیناتی 100% یقینی بنانے کا اصولی فیصلہ۔
تمام ڈرگ انسپکٹرز نے فیلڈ پلان و چھاپوں کا پروگرام ترتیب دے دیا، مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ اب کوئی میڈیکل سٹور کوالیفائیڈ پرسن کے بغیر نہیں چلے گا، کوئی میڈیکل سٹور فارماسسٹ کے بغیر ادویات فروخت کرنے کا مجاز نہیں ہوگا۔
مزید برآں ادویات دینے میں مدد کرنے والا کم از کم ڈسپنسر یا بی کیٹگری ہولڈر ہونا ضروری ہے، لاہور سمیت پنجاب میں 90% میڈیکل سٹور بغیر فارماسسٹ کے چلتے ہیں۔ ڈرگ انسپکٹرز تمام میڈیکل سٹور پر فارماسسٹ کی دستیابی کو یقینی بنانے کے پابند ہوں گے۔
سابق صدر ینگ فارماسسٹ ایسوسی ایشن پاکستان نور مہر کہتے ہیں پنجاب کے تمام ڈرگ انسپکٹرز کو ادویات کی اصل قیمتوں و رجسٹریشن کا مکمل ریکارڈ دیا جائے، ادویات کی قیمتوں کو فوری طور پر ڈریپ کی ویب سائٹ پر دیا جائے۔
