اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 563.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.50
  • یورو قیمت خرید: 298.69 قیمت فروخت : 299.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 346.86 قیمت فروخت : 347.72
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.66 قیمت فروخت : 181.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.70 قیمت فروخت : 203.06
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.33
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.64 قیمت فروخت : 905.27
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 240600 دس گرام : 206200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 220548 دس گرام : 189015
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2767 دس گرام : 2374
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عمران خان انتقامی احتساب میں پاگل ہو چکے ہیں، عظمیٰ بخاری

21 Jun 2021
21 Jun 2021

(لاہور نیوز) رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری کہتی ہیں عمران خان انتقامی احتساب میں پاگل ہو چکے ہیں۔ جن مقدمات میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانتیں ہو چکی ہیں ایف آئی اے وہی کیس دوبارہ بنا رہا ہے۔

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان نے ماڈل ٹاؤن پارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کی۔ عظمیٰ زاہد بخاری نے کہا کہ جہانگیر ترین کو این آر او مل گیا تو راوی چین ہی چین لکھ رہا ہے۔ شہباز شریف، عمران خان کے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کریں گے۔ جنہیں پاکستان کی ترقی نظر آ رہی ہے انہیں ورلڈ بنک کی رپورٹ دیکھنا چاہیے۔

ترجمان مسلم لیگ ن پنجاب نے کہا کہ بزدار صاحب سے پوچھا جائے آپ کون سے میرٹ پر آئے ہیں۔ وزیراعظم کو زیادتی کا شکار ہونے والی متاثرہ بچیاں نظر نہیں آتیں۔ آٹا اور چینی سکینڈل کیا ہے آج بھی چینی 110 روپے کلو ہے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ اقتصادی سروے میں گرتی معیشت کا ذکر نہیں ہے لیکن گدھوں کا ذکر ہے۔ رنگ روڈ سکینڈل کا کیا ہوا؟ کیا زلفی بخاری واپس آ گئے ہیں؟ آنے والے دنوں میں آٹے کا بحران آنے والا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے