13 Nov 2026
(لاہور نیوز) سبزہ زار کے علاقے میں پولیس نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا، جبکہ فائرنگ کرنے والا دوسرا ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
زخمی ملزم کو حراست میں لے کر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان مبینہ طور پر علاقے میں ڈکیتی کی نیت سے آئے تھے۔ فرار ہونے والے نامعلوم ملزم کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
