28 Nov 2026
(لاہور نیوز) چوہنگ کے علاقے میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 20 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں افضل نامی نوجوان شدید زخمی ہوگیا تھا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
واقعہ کے بعد نامعلوم موٹرسائیکل سوار موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے، جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
